الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی جانب سے کی گئی جانے والی انتخابی اصلاحات پر اعتراض کرتے ہوئے بذریعہ خط سیکریٹری پارلیمانی امور سے رابطہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی سے منظورکردہ الیکشنزایکٹ کی کئی شقیں آئین سے متصادم ہیں جبکہ سینیٹ الیکشن میں اوپن ووٹنگ آئین اور سپریم کورٹ کی رائے کے خلاف ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آبادی کی بجائے ووٹرز پرحلقہ بندیوں کی تجویزآئین سے متصادم ہے اورآئین کے مطابق ووٹرز لسٹوں کی تیاری کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے۔
الیکشن کی جانب سے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا معاملہ وزیراعظم کے نوٹس میں لائے جانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔