شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی میں پاک فوج کے ایک جوان نے جامِ شہادت بھی نوش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں آپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسز کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک جوان نائیک نزاکت حسین شہید ہوگیا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا اور وہ جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔