مسلم لیگ ن کے علاوہ میری سیاست ہی نہیں۔فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کے علاوہ میری سیاست ہی نہیں۔فائل فوٹو

ورلڈبینک اوراے ڈی بی نے پاکستان کے فنڈزروک دیے۔ مفتاح اسماعیل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کاپروگرام منجمند ہو چکا ہے ، عالمی اداروں کی طرف سے پاکستان کو ملنے والے پیسے روک دیئے گئے ہیں، ورلڈ بینک اورایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈ ی بی ) نے بھی پاکستان کے فنڈز روک دیئے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے عمران خان کو یوٹرن لینے پر مجبور کردیاہے کہ ان کے مطالبے پرحکومت نےبچوں کے دودھ پر بجٹ میں ٹیکس کم کر دیا، حکومت نے پٹرولیم لیوی610ارب روپے رکھی ہے،پیٹرول ،ڈیزل پر27روپے فی لیٹرکے حساب سے یہ ٹیکس لگائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے عوام کو بڑے بڑے خواب دکھائے گئے مگر تین سال گزرنے کے باوجو د نہ معیشت بہتری ہوئی اورنہ ہی ایک کروڑ نوکریاں دی گئی ہیں۔حکومت اب بھی میڈیکل الاﺅنس پر ٹیکس لیتی ہے، بجلی کی قیمت بڑھانے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے،صوبوں کا ٹوٹل سرپلس 11ارب آرہا ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کو نیب بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ایسا نہیں ہونے دیں گے، ایف بی آرکو گرفتاریوں کی اجازت دینے سے ریونیو نہیں بڑھے گا،پاورآف اریسٹ ایک 17ویں گریڈ کے افسرکو نہیں دینا چاہیے۔