عثمان خان کوئٹہ میں اپنے گھر میں گر کر شدید زخمی ہو گئے تھے۔فائل فوٹو
عثمان خان کوئٹہ میں اپنے گھر میں گر کر شدید زخمی ہو گئے تھے۔فائل فوٹو

سابق سینیٹر عثمان کاکڑاتنقال کرگئے

پختونخوا میپ کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر عثمان کاکڑاتنقال کرگئے جس کی تصدیق ان کی پارٹی نے بھی کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سیکریٹری اطلاعات رضامحمد رضا نے بتایاکہ وہ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے لیکن جاںبر نہ ہو سکے۔

ادھر ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈی والا نے بتایا کہ عثمان کاکڑ کے انتقال کی اطلاع سینیٹ کی کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ملی ،ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

یاد رہے سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑکو جمعرات کے روز برین ہیمرج ہوا اور وہ اپنے گھرمیں گرکر زخمی ہوگئے تھے۔ بعدازاں نجی ہسپتال میں آپریشن کیے گئے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عثمان کاکڑ کو سر پر گہری چوٹ لگی تھی ، ان کا آپریشن کیا گیا، اس وقت وہ وینٹی لیٹر پر ہیں، امید ہے کہ وہ جلد ہوش میں آجائیں گے۔