ملک بھر میں مزید 50افراد عالمی وبا سے جان بحق ہوگئے ۔فائل فوٹو
ملک بھر میں مزید 50افراد عالمی وبا سے جان بحق ہوگئے ۔فائل فوٹو

ملک بھر میں کورونا سے مزید 35افراد جاں بحق ہو گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ، گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 35افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک ہزار 97نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق حالیہ اموات کے بعد ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 22ہزار108ہو گئی ، جبکہ ملک بھر میں نو لاکھ 51 ہزار 865ہو گئی ۔ ملک بھر میں 32ہزار 936 مریض زیر علاج ہیں ،آٹھ لاکھ 96ہزار821 پاکستانیوں نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔

پنجاب کورونا وائرس سے متاثرہ سب سے بڑا صوبہ ہے ، پنجاب میں تین لاکھ 45ہزار449 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ،10ہزار688افراد جاںبحق ہوئے جبکہ نو ہزار 275مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔سندھ میں تین لاکھ 33ہزار798 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جن میں سے پانچ ہزار 368 جاں بحق ہوئے ، 19ہزار360افراد زیر علاج ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 37ہزار370افراد متاثر ہوئے ، چار ہزار 289افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایک لاکھ 31ہزار 142افراد نے کورونا وائرس کو شکست دی ، صوبے میں ایک ہزار939افراد زیر علاج ہیں ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 470افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 775افراد جاں بحق ہوئے ، ایک ہزار37افراد تاحال زیرعلاج ہیں ۔

گلگت بلتستان میں پانچ ہزار869افراد میں کورونا وائرس پایا گیا، گلگت میں 772 ایکٹو کیسز ہیں ، 303 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 25ہزار770افراد نے کورونا وائرس کو شکست دی ۔

بلوچستان میں 26 ہزار 845 افراد کورونا کا شکار ہوئے ، 772 ایکٹو کیسزہیں جبکہ 303 افراد جاں بحق ہوئے ۔ آزاد جموں و کشمیر میں 20ہزار64 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 574افراد جاں بحق ہوئے جبکہ صوبے میں 422ایکٹو کیسز ہیں ۔