پیٹرول کی قیمت 123 روپے 30 پیسے سے بڑھ کر 127روپے 30 پیسے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ۔فائل فوٹو
پیٹرول کی قیمت 123 روپے 30 پیسے سے بڑھ کر 127روپے 30 پیسے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ۔فائل فوٹو

پٹرول بحران۔ حکومت کمپنیز سے پیسے وصول کرے۔لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور مصنوعی بحران پیدا کرکے پیسا بنانے والی کمپنیز سے حکومت پیسے وصول کرے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں اظہر صدیق اور سردار فرحت منظور چانڈیو نے ملک میں پٹرولیم بحران کے خلاف درخواست دائرکی تھی، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ قاسم خان نے درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

چیف جسٹس قاسم خان نے تحریری فیصلے میں ریمارکس دیے کہ آئل کمپنیزنے بحران کے دنوں میں اربوں روپے کمائے، عدالتی حکم پر تحقیقات کے لیے کمیشن بنا تھا، مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور مصنوعی بحران پیدا کرکے پیسا بنانے والی کمپنیز سے حکومت پیسے وصول کرے۔

چیف جسٹس قاسم خان نے حکم دیا ہے کہ اوگرا کو برقرار رکھنا ہے یا تحلیل کرنا ہے، وفاقی حکومت اس معاملے پر کمیٹی تشکیل دے، وفاقی حکومت آئل سٹوریج کی کم سے کم مقدارکو برقرار رکھنے کی پابند ہوگی، وفاقی حکومت پٹرولیم کمیشن کی تجاویز پرعملدرآمد کو یقینی بنائے اورتین ماہ میں عمل درآمد رپورٹ عدالت میں جمع کرائے۔