تین سال تک ان کے ساتھ تھے مگر اب بادشاہت کا وقت ختم ہوگیا ہے۔فائل فوٹو
تین سال تک ان کے ساتھ تھے مگر اب بادشاہت کا وقت ختم ہوگیا ہے۔فائل فوٹو

وزیراعلیٰ بلوچستان کا اپوزیشن ارکان سے معافی مانگنے کا مطالبہ

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں توڑپھوڑکوسنجیدہ لیناہوگا، آنےوالی نسلوں کواسمبلی سے مثبت پیغام جاناچاہیے، ہنگامہ آرائی میں ملوث افرادکومعذرت کرنی چاہیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ جام کمال کا کہنا تھا کہ ہم حکومت میں ہیں ہماری اپوزیشن سے کوئی ضد نہیں ،اپوزیشن کاحکومتی کارکردگی سے متعلق بیانیہ غلط ثابت ہوسکتاہے،اب بھی امیدہے اپوزیشن رہنماعوام سے معافی مانگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے اسمبلی کویرغمال بناکراچھانہیں کیاگیا، اس ہائوس کی عزت نہیں ہوگی تومیری اورآپ کی بھی عزت نہیں ہوگی، دیگررہنماو¿ں نے بھی کل اس ایوان میں آناہوگا، ہنگامہ آرائی میں جو ملوث ہیں ان کی سزااورانکوائری کاجائزہ لیناچاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترقی کا دارومدار صوبے کی خوشحالی سے مشرو ط ہے،آج کا شہری تعلیم ، صحت ، ہیلتھ کارڈ سمیت ہر سہولت مانگتا ہے،اپوزیشن والے ہمارے کاموں کو روکنے کے لئے عدالتوں سے سٹے لے لیتے ہیں۔