پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی اور سیدہ طوبیٰ کے درمیان طلاق کی خبروں کی تردید کردی۔
عامر لیاقت حسین نے دو روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں انہوں نے اُس خاتون کو عدالت میں گھسیٹنے کا کہا تھا جس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ عامر لیاقت کی مبینہ تیسری بیوی ہے۔ یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ عامر لیاقت اور ان کی دوسری بیوی طوبیٰ عامر کے درمیان طلاق ہوگئی ہے اوراب دونوں ساتھ نہیں رہتے۔
شوبز اینڈ نیوز نامی ٹوئٹر ہینڈل سے کسی بھی تصدیق کے بغیر یہ نیوز شائع کی گئی کہ عامر لیاقت کی مبینہ تیسری بیوی ہانیہ خان کی وجہ سے ان کی اور طوبیٰ عامر کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔
اس ٹوئٹ پرعامر لیاقت نے ردعمل دیتے ہوئے اپنی اور طوبیٰ کی طلاق کی تردید کرتے ہوئے کہا ہماری طلاق کی کس نے تصدیق کی۔ میں یہ غلط خبر شائع کرنے پرانہیں عدالتی نوٹس بھیجوں گا۔ بعد ازاں یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا گیا لیکن اس کا اسکرین شاٹ پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔