وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتارہوں گا، نواز شریف نہیں ہوں سندھ کے حقوق نہیں چھوڑوں گا،مشترکہ مفادات کونسل آئینی فورم ہے،بائیکاٹ کاکوئی ارادہ نہیں ہے شرکت کروں گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق اپناکام ٹھیک طریقے سے نہیں کرپاتا،نقصان صوبوں کوہوتاہے، وفاق صوبوں کوپیسے دےکراحسان نہیں کررہا،یہ ہماراحق ہے، وزیراعظم پہلے 3 وزرائے خزانہ سے خوش نہیں تھے،وزیراعظم چوتھاوزیرخزانہ لاچکے ہیں مگر ملک کی معاشی حالت ابھی تک نہیں بدل سکی۔
ان کا کہنا تھاکہ ارسااپناکام ٹھیک نہیں کررہا ایسے لگتا ہے جیسے ارسا کو وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت کو تنگ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔