وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے انکشاف کیا ہے کہ بجٹ اجلاس سے قبل بلوچستان کا بجٹ خود کابینہ نے نہیں دیکھا تھا تو اپوزیشن کو کیا دکھاتے ۔
اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جام کمال خان کا کہنا تھا کہ بجٹ پیش ہونےکے بعد اگر اپوزیشن اعتراض کرتی تو کوئی بات ہوتی، بجٹ تو ہم نے اس وقت پیش ہی نہیں کیاتھا۔
جام کمال کا کہنا تھا کہ اعتراضات تو اس وقت ہوتے جب ہم پیش کر تے، ہماری کابینہ نے بھی بجٹ نہیں دیکھا تھا،18 جون کوکابینہ نے3 بجےبجٹ دیکھا اور ساڑھے چار،5 بجےہم ایوان میں لے آئے،کابینہ کے ممبران کوبھی نہیں پتہ تھا کہ بجٹ میں کیا ہے لیکن اپوزیشن کو پتہ تھا کہ بجٹ میں کیا ہونے جارہا ہے یہ سمجھ سے بالاتر ہے، بجٹ پیش ہو جاتا، ایک دو گھنٹے آپ پڑھتے،اعتراض کرتے،ہنگامہ آ را ئی کرتے تو بھی کوئی بات بنتی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بجٹ پیش ہونے سے پہلے اعتراضات اٹھانا سمجھ سے بالاتر ہے،اپوزیشن کو دعوت دی تھی کہ وہ اسمبلی میں آکر اپنے خیالات کا اظہار کرے،بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم نے سب سےزیادہ خرچ کیا۔