ملک میں جاری احتسابی عمل کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔فائل فوٹو
ملک میں جاری احتسابی عمل کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔فائل فوٹو

 پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس یکم جولائی کو طلب

 اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی سلامتی کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس طلب کرلیا، پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس یکم جولائی کو تین بجے بلایا گیا ہے، جس میں اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت کریں گے۔

کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وزیر داخلہ شیخ رشید ، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، ن لیگی رہنماخواجہ آصف اورسیینٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی بھی شریک ہوں گے جبکہ غفور حیدری اورمولانا اسعد محمودکو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے اجلاس میں خطے کی مجموعی صورتحال سمیت افغانستان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ اجلاس میں اعلی عسکری حکام پارلیمانی قیادت کو قومی سلامتی کے ایشو پران کیمرہ بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال،فضائی اڈوں کے امریکی مطالبے پرغورہوگا۔