دہشتگردوں کودھماکے میں استعما ل ہونے والی گاڑی سے ٹریس کیا گیا۔فائل فوٹو
دہشتگردوں کودھماکے میں استعما ل ہونے والی گاڑی سے ٹریس کیا گیا۔فائل فوٹو

دھماکے میں ملوث تمام دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا گیا۔آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل (آئی جی ) پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ صوبائی دارلحکومت کے علاقے جوہر ٹاﺅن میں ہونے والے دھماکے میں ملوث تمام دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا گیا، دھماکے میں 10کے قریب پاکستانی ملوث ہیں ۔ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی 2010میں چھینی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی انعام غنی کا کہنا تھا کہ جوہر ٹائون دھماکے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی جس کے بعدچند گھنٹوں میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو پکڑ لیا تھا جبکہ گرفتار ہونے والے دہشگردوں میں معاون خواتین بھی شامل ہیں۔دشمن ایجنسیوں کو پاکستان میں رسائی حاصل نہیں،دہشتگردی کے لیے ملک میں موجو دلوگوں کی مدد لی جاتی ہے۔

انعام غنی نے کہا کہ دہشتگردوں کودھماکے میں استعما ل ہونے والی گاڑی سے ٹریس کیا گیا جوکہ سپردداری پر تھی،جب پولیس نے گاڑی کو روکا تب گاڑی پراصل نمبر لگا ہوا تھا،گاڑی کی خریداری اور سہولت کاری میں ملوث دہشتگرد بھی پکڑے گئے ہیں،دہشتگرد پولیس چوکی کی وجہ سے آگے نہیں جا سکے۔آجی پنجاب کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ملوث دہشتگرد فورتھ شیڈول نہیںں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جوہر ٹاؤن دھماکے میں تین افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 22افراد زخمی ہوئے ۔

جوہر ٹاؤن دھماکے سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دھماکے کے بعد ملزموں کو سہولتکاروں کی فوری گرفتاری مشکل ٹاسک تھی مگر چار دن کے اندر تمام دہشتگردوں کو ان کے سہولتکاروں کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا۔سردار عثمان بزدار نے کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی اداروں کو مبارکباد پیش کی ۔