مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے شہباز شریف کے خلاف بلاول بھٹو کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے بچگانہ بات کی ، بلاول ک ابیان ان کی عمر کے حساب سے ہی ہے ۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سب جانتے ہیں شہباز شریف اپنے کزن کی تدفین کیلیے گئے ہوئے تھے اور اسمبلی نہ آئے ،اس پر بلاول بھٹو کی جانب سے بیان بازی ان کی عمرکے مطابق بچگانہ ہے۔ بلاول کا بیان ان کی عمرکے مطابق تو ٹھیک مگر ایک پارٹی کے سربراہ کے حساب سے ٹھیک نہیں ۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اس حکومت نے سب منصوبوں کو سفید ہاتھی بنا دیا، پی ڈی ایم پانچ جولائی کو عوامی مہم کا آغازکر رہی ہے ، آئی ایم ایف سے طے اصل بجٹ اسمبلی میں لایاہی نہیں گیا ،اپوزیشن کی نشاندہی پر 350ارب روپے کے ٹیکس واپس ہوئے ، اب بجلی پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔