چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں تقریرکے دوران اسپیکر اسد قیصر سے مخاطب ہو کرکہا کہ جناب اسپیکرآپ سے شکایت ہے کہ آپ نے ہم سے ہمارا حق چھینا ہے ، بجٹ سیشن کے آغا زمیں لیڈرآف اپوزیشن پرحملہ کیا گیا جسے پورے پاکستان نے دیکھا، ہم سمجھتے ہیں یہ بجٹ سیشن ہر پاکستانی کیلیے شرمندی کا باعث بن چکا ہے ۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ بجٹ ہر پاکستانی کیلیے بڑا اہم ہے ،اگرآپ دھاندلی نہیں کرتے تو وزیر اعظم کے پاس 172ووٹ نہیں تھے ۔ اگرآپ ہماری بات مان لیتے توآپ کی اکثریت تو تھی ، ہم زیادہ توقع رکھتے ہیں آپ سے کہ آپ اپنی کرسی کے تقدس کوغیر جانبدار رکھیں گے ۔