سندھ میں چار لاکھ 63 ہزار 167افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔فائل فوٹو
سندھ میں چار لاکھ 63 ہزار 167افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔فائل فوٹو

پاکستان میں مزید 40افراد خونی وائرس کا شکار

پاکستان میں مہلک کورونا کے وار جاری ہیں ،گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 40افراد خونی وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک ہزار37 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق حالیہ اموات کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 22ہزار321اموات ہو چکی ہیں ، جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی کل تعداد نو لاکھ 58ہزار408 ہو گئی ،31ہزار 767افراد تاحال زیر علاج ہیں جبکہ 9لاکھ چار ہزار320افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔

پنجاب کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں تین لاکھ 46ہزار 301افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 10 ہزار755افراد نے دم توڑا جبکہ آٹھ ہزار378مریض تاحال پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ کورونا سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا صوبہ سندھ ہے جہاں تین لاکھ 37ہزار674افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ، پانچ ہزار464افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے ، سندھ میں 19ہزار474مریض زیر علاج ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 38ہزار68افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، چار ہزار320مریضوں نے دم توڑا ، ایک ہزار499مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے 82ہزار706کیسز کی تصدیق ہوئی ، ایک ہزار499افراد تاحال زیر علاج ہیں جب کہ اسلام آباد میں 779افراد کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے ۔

بلوچستان میں 27ہزار178کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، 309افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے ، 699 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ آزاد جموں و کشمیر میں 20ہزار343 کورونا کیسز پائے گئے جن میں سے 583افراد جانبر نہ ہو سکے جبکہ 19ہزار307افراد نے کورونا وائرس کو شکست دی ، ریاست میں 453 ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے چھ ہزار138مصدقہ کیسز سامنے آئے، کورونا وائرس نے 111زندگیاں نگلیں جبکہ 292افراد زیر علاج ہیں ۔