ٹک ٹاک کی پہلی سہ ماہی ٹرانسپرنسی رپورٹ 2021 جاری کر دی گئی ہے ، رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ٹک ٹاک نے پاکستان میں 65 لاکھ ویڈیوز ہٹا دیں ۔
تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ پاکستان سمیت پانچ بڑے ممالک میں نامناسب مواد ہٹایا گیاہے ، 85 لاکھ ویڈیوز ہٹانے میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے ، پہلی سہ ماہی کے دوران چھ کروڑ 10 لاکھ سے زائد ویڈیوز ہٹائی گئیں ، 91.3 فیصد ویڈیوز کو رپورٹ ہونے پر ہٹایا گیاہے ، 81.8 فیصد ویڈیوز کو دیکھنے سے قبل ہٹایا گیا ، کورونا سے متعلق گمراہ کن معلومات پھیلانے والی 30 ہزار سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیں ۔