وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے، مستقبل میں ملکی سالمیت کی سیاست ہونے جارہی ہے،شہبازشریف اورمریم نوازکی سیاست میں بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کیلیے کردار ادا کیا ، وزیراعظم نے کہاہم امن کیلیے امریکا کےساتھ ہیں، عمران خان آزادکشمیرمیں حکومت بنانے جارہے ہیں، وزیراعظم میرپور،راولاکوٹ سمیت دیگرعلاقوں کادورہ کریں گے، امیدہے آزادکشمیرمیں بہت سے مخالف امیدوارکاغذات واپس لے لیں گے۔
شیخ رشید کا کہناتھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کونظراندازنہیں کیاجاسکتا،اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ ایک کروڑتک ہوسکتے ہیں، وزیراعظم نے تقریرمیں کشمیریوں کے جذبات کااظہارکیا،پاکستان کی سیاست میں بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے، مستقبل میں ملکی سالمیت کی سیاست ہونے جارہی ہے،شہبازشریف اورمریم نوازکی سیاست میں بہے بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔