ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی زیر نگرانی کارروائی مکمل کی گئی۔فائل فوٹو
ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی زیر نگرانی کارروائی مکمل کی گئی۔فائل فوٹو

غلاف کعبہ کو تین میٹر اوپر اٹھا دیا گیا

سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے بدھ کی رات  خانہ کعبہ کا غلاف نیچے سے تین میٹر تک اوپر اٹھا دیا ہے۔
اس سال بھی یہ کارروائی حج سے قبل احتیاطی تدابیر کے ساتھ مسجد الحرام اور مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی زیر نگرانی مکمل کی گئی ہے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقدس مساجد کی انتظامیہ نے بتایا کہ جہاں سے غلاف اوپر اٹھایا گیا، دو میٹر چوڑے سفید کاٹن کے کپڑے سے خانہ کعبہ کو چاروں طرف سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔

غلاف کعبہ کو اوپر اٹھانے کےلیے مخصوص ٹیمیں ہیں جن میں 50 سے زائد ماہرین اس کام کو انجام دیتے ہیں جبکہ خصوصی سیڑھی بھی اس کام کےلیےمختص ہے۔حج ایام ختم ہوتے ہی غلاف کعبہ کو سابقہ پوزیشن میں بحال کر دیا جائے گا۔