لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں برطانیہ سے والد کی وفات پر آنے والی لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ امان نامی لڑکی اپنے والد کی وفات پر برطانیہ سے پاکستان آئی تھی جسے اس کی سوتیلی ماں نے گھر سے نکال دیا تھا۔
اس حوالے سے متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ سوتیلی ماں کی جانب سے گھر سے نکالے جانے کے بعد وہ وحدت کالونی میں اپنے والد کے دوست سید تقویم کے گھر چلی گئی، وہاں اُن کے بیٹے فیضان نے اُسے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے ملزم فیضان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اور تفتیش شروع کردی ہے ۔