کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر واقع پارک کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اس حوالے سے کوئٹہ پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد ایک گاڑی میں آگ لگ گئی، جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔پولیس کی جانب سے فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔