پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ذوالفقارشاہ نے متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ سے اپنی شادی کے متعلق افواہ پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کوخط لکھ دیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی ذوالفقارشاہ کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ علی رند نے سوشل میڈیا پرحریم شاہ سے میری شادی کی جھوٹی خبرپھیلائی ، ٹک ٹاکر سے شادی کی جھوٹی خبر سے عوام میں میری ساکھ کو نقصان پہنچا۔
پی پی پی ایم پی اے ذوالفقارشاہ نے اپنے خط میں کہا کہ علی رند کے خلاف سائبر کرائم قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔
پی پی پی ایم پی اے کی جانب سے خط ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے سائبر کرائم کراچی کو لکھا گیا ہے۔