پاکستان اور بھارت نے جیلوں میں موجود اپنے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے، پاکستان نے 51 شہریوں اور 558 ماہی گیروں سمیت 609 بھارتی قیدیوں کی فہرست کا اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے تبادلہ کیا۔
اس حوالے سے دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے ملکوں میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔فہرستوں کے مطابق پاکستان میں کل 609 بھارتی قیدی ہیں۔
بھارت میں 345 پاکستانی قیدی موجود ہیں۔ قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ ہر سال یکم جولائی کو کیا جاتا ہے۔