وزیردفاع کوغربت نظرہی نہیں آرہی،یہ بے حس حکومت ہے،فائل فوٹو
وزیردفاع کوغربت نظرہی نہیں آرہی،یہ بے حس حکومت ہے،فائل فوٹو

اراکین جب کرسیوں پر اچھلیں کودیں گے تو انہیں بندر ہی کہیں گے۔ شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ اسمبلی اجلاس میں حکومتی اراکین جب کرسیوں پر اچھلیں کودیں گے تو انہیں بند ر ہی کہیں گے،وزیراعظم کہتے تھے کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ کرپشن ہوتی ہے اب عمران خان بتائیں کہ کونسی ایسی کرپشن کررہے ہیں جومہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی رہنما شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پاکستان کوآج بھی بہت سے چیلنجزکاسامناہے، آئے روزتیل اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے،آج ہرپاکستانی پونے 2 لاکھ روپے کامقروض ہے،حکومت عوام کاخون چوس کرانہیں دیوارسے لگارہی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ وزیردفاع دعویٰ کرتے ہیں کوئی غریب ڈھونڈکردکھائیں، وزیردفاع کوغربت نظرہی نہیں آرہی،یہ بے حس حکومت ہے،عوام کی چیخوں کاحکومت پرکوئی اثرنہیں ہورہا، مہنگائی میں عزت کی زندگی گزارنامشکل ہو گیا ہے، آ ج والدین اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دے سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 5جولائی 1977ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، پاکستان میں آج بھی اظہار رائے پر پابندی ہے، صحافیوں کو سچ بولنے پر جان کے خطرات لاحق ہیں، لوگوں کے بولنے پرپابندی لگ چکی، حکومت سمجھتی ہے کہ ایسے ہتھکنڈوں سے عوام کی آواز دبائی جاسکتی ہے، ہمیں آج ڈکٹیرنہیں،کٹھ پتلی حکمران نظرآتے ہیں۔