سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کی طرف سے بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیے۔فائل فوٹو
سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کی طرف سے بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیے۔فائل فوٹو

پسند کی شادی۔ لڑکے کی بہنوں نے لڑکی کے بھائیوں کی آنکھوں میں مرچیں ڈال دیں

لاہور ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے گھر والے آپس میں الجھ پڑے، لڑکے کی بہنوں نے لڑکی کے بھائیوں کی آنکھوں میں مرچیں ڈالنے کی کوشش کی، پولیس نے ملزمان کو تھانہ انار کلی کے حوالے کر دیا، عدالت نےلڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی ۔

چنیوٹ کے رہائشی مبشر نے سمیعہ خان نامی لڑکی سے پسند کی شادی کر رکھی ہے، سمیعہ کے بھائی شہزاد نے لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی عدالت میں اس کی بازیابی کیلیے درخواست دائرکر رکھی تھی۔

سمیعہ خان بیان دینےعدالت آئی توپیشی سے قبل ہی لڑکی اور لڑکے کے گھر والےآپس میں اُلجھ پڑے اور احاطہ عدالت میں کھینچا تانی کرتے رہے، اس دوران لڑکے کی بہنوں نے لڑکی کے بھائیوں کی آنکھوں میں مرچیں ڈالنے کی کوشش کی تو پولیس نے ملزمان کو پکڑ کر تھانہ انارکلی منتقل کردیا ۔

عدالت نے سمیعہ خان کے بیان پر اسے شوہر کےساتھ جانے کی اجازت دے دی ۔