ملک میں جاری احتسابی عمل کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔فائل فوٹو
ملک میں جاری احتسابی عمل کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔فائل فوٹو

اسپیکر اسد قیصر سے چیئرمین نیب کی ملاقات۔سالانہ رپورٹ پیش

اسلام آباد:اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ملاقات کی ہے۔ملاقا ت کے دوران چیئرمین نیب نے اسپیکر کو نیب کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور ملک میں جاری احتسابی عمل کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکراسد قیصر اور چیئرمین نیب جاوید اقبال کے درمیان پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات ہوئی ہے جس میں نیب چیئرمین نے احتسابی عمل کو زیادہ شفاف اور موثر بنانے کیلیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بھی بریف کیا۔

اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ احتسابی عمل سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں،ارکان پارلیمنٹ اور کاروباری طبقے کی جانب سے مثبت تجاویزکا خیر مقدم کرتے ہیں، ہمارا ایجنڈا صرف پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔