حملے میں مفتی تقی عثمانی کو کوئی گزند نہیں پہنچی۔فائل فوٹو
حملے میں مفتی تقی عثمانی کو کوئی گزند نہیں پہنچی۔فائل فوٹو

مفتی تقی عثمان پر چاقو سے حملہ۔ملزم گرفتار

ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمان پر چاقو سے حملہ کیا گیا مگر گارڈز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حملہ آور نے نماز فجر کے بعد مفتی تقی عثمانی سے علیحدگی میں بات کرنے کا جس پر مفتی تقی عثمان اس کے ساتھ ایک طرف ہو گئے جہاں حملہ آور نے چاقو نکال کر مفتی تقی عثمانی پر حملہ کر دیا مگر گارڈز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے آور کو پکڑ لیا ۔

حملے میں مفتی تقی عثمانی کو کوئی گزند نہیں پہنچی ، حملہ آور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ،مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ دارالعلوم سے مشتبہ شخص گرفتارکرکے چاقو برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم سے تفتیش جاری ہے، مشتبہ شخص نے عالم دین مفتی تقی عثمانی کے قریب آنے کی کوشش کی، محافظ نے مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کے خواہشمند شخص کی تلاش لی تو چاقو نکل آیازیر حراست مشتبہ شخص نے بعد نماز فجر مفتی تقی عثمانی سے علیحدگی میں ملاقات کرنا چاہی تھی،مشتبہ شخص گھریلو مسئلے پر مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کا دعویٰ کرتا ہے۔

واضع رہے دو سال قبل مارچ میں کراچی کی نیپا چورنگی پر دارالعلوم کراچی کی 2 گاڑیوں پر موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کی تھی۔ اس واقعے میں بھی مفتی تقی عثمانی بال بال بچ گئے تھے۔ گاڑی میں ان کے ہمراہ اہلیہ اور 2 پوتے بھی تھے۔ فائرنگ کے واقعے میں ان کے2 سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے تھے جبکہ بيت المکرم مسجد کے خطيب مولانا عامر شہاب اور مفتی تقی عثمانی کا ڈرائيور زخمی ہوا تھا۔