شیخ رشید نے فیصل مسجد کا دورہ کیا ، نمازجنازہ اور تدفین کے انتظامات کا جائزہ لیا۔فائل فوٹو
شیخ رشید نے فیصل مسجد کا دورہ کیا ، نمازجنازہ اور تدفین کے انتظامات کا جائزہ لیا۔فائل فوٹو

بلاول دل کا جانی ہے۔شیخ رشید

اسلام آباد:شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلاول دل کا جانی ہے، بلو رانی کیخلاف کوئی بات نہیں سن سکتا، سیاسی سرگرمیاں ہونا اچھی بات ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی، عمران خان آزاد کشمیر میں انتخابی مہم پر جا رہے ہیں، وزیراعظم کے ہمراہ آزاد کشمیر جاؤں گا، ہم آزاد کشمیر میں بلے کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں، اگلے الیکشن میں بھی قوم عمران خان کو ووٹ دے گی، ہمیں پرفارمنس بہتر کرنا ہوگی۔