اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدر نیشنل بینک کو عہدے پر بحال کر دیا،انہیں عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں صدر نیشنل بینک عارف عثمانی اور چیئرمین زیبر سومرو کو عہدوں سے ہٹانے کے خلاف انٹر اکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے صدر عارف عثمانی اور چیئرمین زیبر سومرو کو عہدوں پر بحال کردیا گیا، انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلے تک سنگل بینچ کا فیصلہ معطل رہے گا ۔