کراچی میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیشگوئی کردی

محکمۂ موسمیات نے کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل کی پیشگوئی کردی، پہلی بارش 15جولائی سے ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں 15جولائی سے مون سون بارشوں کے پہلے اسپیل کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے اسپیل کا دورانیہ 15سے 17جولائی تک ہونے کا امکان ہے ۔سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ پہلے اسپیل میں درمیانے درجےکی بارشیں متوقع ہیں۔