کشمیر میں جیالے عمران خان کی کٹھ پتلیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔فائل فوٹو
کشمیر میں جیالے عمران خان کی کٹھ پتلیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔فائل فوٹو

حویلی جلسے میں بلاول کے ایک تیر سے دو شکار

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں جلسے سے نون لیگ اور پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ کشمیر پر تاریخی حملہ ہوا مگر وزیر اعظم نے صرف ایک سڑک کا نام بدل دیا ، کشمیر ہائی وے کا نام سرینگر ہائی وے کرکے بدلہ لے لیا، ہم ایسا نہیں کریں گے ہم کشمیریوں کے ایک اشارے پر جنگ کرنے کو تیار ہیں ۔

آزاد کشمیرحویلی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ تجزیوں میں پیپلزپارٹی کی فاتحہ پڑھنے والے آ کر دیکھیں، جب تک ہمارے جیالے ہمارے ساتھ ہیں کوئی پیپلزپارٹی کو ختم نہیں کر سکتا، کشمیر پر تاریخی حملہ ہوا تو وزیر اعظم کہتے ہیں میں کیا کروں ، ہمارا وزیر اعظم کٹھ پتلی ، سلیکٹڈ اور نا اہل ہے ، ہمارا وزیر اعظم اسلام آباد میں بیٹھ کر دعا کرتا ہے کہ بھارت کا الیکشن مودی جیت جائے ، وزیر اعظم کو اندازہ ہی نہیں کہ ہر کشمیری کا نعرہ ہے کہ کشمیر کا سودا نا منظور۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم ایسا وزیر اعظم نہیں چاہتے جو مودی کو اپنی شادیوں میں دعوت دے ، جو آپ کا دشمن ہے وہ ہمارا بھی دشمن ہے یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ خوشیاں اس کے ساتھ مناؤں اور دکھ آپ کیساتھ بانٹوں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی میں اتنی جرات نہیں کہ وہ مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں ، یہ صرف پیپلزپارٹی کا کام ہے ۔