احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو
احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو

لڑکے، لڑکی پر تشددکا کیس۔ ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد:سیشن کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے ای الیون میں لڑکے اورلڑکی پر تشددکے کیس میں ملوث مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت تین ملزموں کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے لڑکے اور لڑکی اور ہراساں کرنے اور نازبیا ویڈیو کے کیس پر سماعت کی۔سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے تینوں ملزمان کو عدالت کے ربرو کیا گیا ۔

تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ۔ملزمان کے وکلا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مزید ریمانڈ لے کریہ لڑکے اور لڑکی عزت اچھا ل رہے ہیں جس پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ابھی متاثرہ لڑکے اور لڑکی کا بیان بھی قلمبند کرنا ہے۔

عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ کے لیے پولیس کے حوالے کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے پولیس کو ہدایت کی گئی کہ جسمانی ریمانڈ کے دوران ملزمان سے تفتیش مکمل کی جائے اور آئندہ سماعت پر رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔