اسلام آباد:وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہرکے اثرات اب ظاہرہورہے ہیں۔
وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ دوہفتے قبل میں نے ٹوئٹ کرکے آگاہ کیا کہ ہمارے مصنوعی انٹیلی جنس ماڈلز کورونا کی متوقع چوتھی لہر کو ظاہرکررہے ہیں اور چوتھی لہرکے اثرات اب ظاہرہورہے ہیں۔
Field reports are showing complete disregard of the condition of vaccination for those attending indoor weddings and going to indoor restaurants & gyms. If the owners of these facilities do not show responsibility & ensure compliance, there will be no choice but to shut them down
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 9, 2021
اسد عمرنے کہا کہ فیلڈ رپورٹس کے مطابق عوام ان ڈورشادیوں، ریسٹورنٹ اورجم میں شرکت کے لیے ویکسینیشن کی شرط کو نظرانداز کررہے ہیں، اگرمالکان ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایس اوپیزپرعملدر آمد نہیں کریں گے توہمیں یہ سہولیات بند کرنا پڑیں گی۔