پاکستان میں مہلک کورونا وائرس سے مزید 35افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ گزشتہ 24گھنٹے میں ایک ہزار828نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، حالیہ اموات کے بعد کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22ہزار555 ہو گئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے نو لاکھ 71ہزار304افراد متاثر ہوئے جن میں سے 9 لاکھ 12ہزار295افراد صحتیاب ہوئے جبکہ 36ہزار454مریض تاحال زیر علاج ہیں ۔
پنجاب کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں تین لاکھ 47ہزار793افراد متاثر ہوئے، تین لاکھ 28ہزار554افراد صحتیاب ہوئے، دس ہزار 815افراد جاں بحق ہوئے جبکہ آٹھ ہزار424افراد زیر علاج ہیں ۔ سندھ کورونا سے متاثرہ دوسرا بڑا صوبہ ہے جہاں تین لاکھ 45ہزار269 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 5ہزار583افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ تین لاکھ 16ہزار860افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ، 22ہزار826کیسز مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔
خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 39ہزار162افراد کورونا سے متاثر ہوئے ،ایک لاکھ 33ہزار159صحتیاب ہوئے ، چار ہزار535افراد جاں بحق ہوئے ، صوبے میں ایک ہزار650 مریض زیر علاج ہیں ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 83ہزار513افراد کورونا کا شکار ہوئے ،782افراد جان بحق ہوئے ، 81ہزار247صحتیاب ہوئے جبکہ ایک ہزار484مریض زیرعلاج ہیں ۔ گلگت بلتستان میں چھ ہزار769افراد کورونا کا شکار ہوئے ،111افراد جاں بحق ہوئے ۔
بلوچستان میں 27 ہزار863افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، 317افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے جبکہ 26ہزار751افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ، بلوچستان میں کورونا کے 795مریض زیر علاج ہیں ۔
آزاد جموں و کشمیر میں 20ہزار935افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ، 594افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 19ہزار625افراد صحتیاب ہوئے ، ریاست میں 716 ایکٹو کیسز ہیں ۔