اسلام آباد: عید الاضحی کی آمد آمد ہے ، اس سال سرکاری ملازمین کیلیے بکرا عید پر9 چھٹیوں کا امکان ہے ۔
رپورٹ کے مطابق بقر عید کی چھٹیاں 17جولائی سے شروع ہو رہی ہیں جبکہ ہفتہ اوراتوار کو سرکاری ملازمین کی تعطیل ہوتی ہے .
17جولائی ہفتہ کو ہفتہ وار تعطیل سے بکرا عید کی تعطیلات کا آغاز ہونے کا امکان ہے ، اتوار کو سرکاری چھٹی کے بعد 20جولائی کو حج کی تعطیل کی امید ہے جس کے بعد عید کی تعطیلات شروع ہو جائیں گی جو کہ 25جولائی تک جاری رہنے کی امید ہے ۔
اس طرح امید ہے کہ سرکاری ملازمین بقر عید پر 9چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے ۔