یہ اتنے نااہل لوگ ہیں کہ الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنا پڑا کہ امور کشمیر کا وزیر یہاں داخل نہیں ہوسکتا۔فائل فوٹو
یہ اتنے نااہل لوگ ہیں کہ الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنا پڑا کہ امور کشمیر کا وزیر یہاں داخل نہیں ہوسکتا۔فائل فوٹو

کشمیر فروش عمران خان! چلو بھر پانی بھرواور ڈوب مرو۔مریم نواز

وادی نیلم:مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کشمیر ی بہادر قوم ہیں اوران کا لیڈر عمران خان جیسا بزدل انسان نہیں بلکہ نواز شریف جیسا بہادر انسان ہونا چاہیے،مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ٹرمپ سے ملاقات کے بعد عمران خان نے کہا کہ ورلڈ کپ جیت کرآیا ہوں ،اب  کشمیر فروش عمران خان کو چاہیے کہ اسی ورلڈ کپ میں چلو بھر پانی بھرواور ڈوب مرو،کشمیر کا پانی غیرت والا پانی ہے۔سی پیک پر پیزا والوں کا قبضہ ہے، پیزا بنا بنا کراربوں پتی ہوگئے۔ن لیگ مصلحت پسند نہیں رہی اب مقابلہ کرنا بھی سیکھ چکی ہے۔اگر آزاد کشمیر میں ہماری حکومت آئی تو شاردہ میں یونیورسٹی بنے گی۔

آزاد کشمیر کے ضلع نیلم شاردہ میں ا نتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ شاردہ میں پہلی بار آئی ہوں ،مگر یہاں کے لوگوں نے محبت د ے کر ساری زندگی کے لیے اپنے ساتھ جوڑ دیا ہے،میں نے جو گلے میں ہار پہنا ہے یہ آپ لوگوں کی محبت ہے، جلسے کے دوران درخت گرنے سے تین کارکن زخمی ہوئے،اللہ کا شکر ہے درخت گرنے سے کسی کو چوٹ نہیں آئی،شاردہ میں پہاڑوں اور درختوں پر نواز شریف کے چاہنے والے بیٹھ کر جلسے میں شریک ہیں، ہر چہرے میں نواز شریف نظر آرہا ہے، مجھے آپ کی محبتوں اور دعائوں میں بھی نواز شریف نظر آ رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف اور میری رگوں میں کشمیری خون ہے، کریال دریا کے کنارے بیٹھی رات بھر دعا مانگتی رہی کہ آزاد اور مقبوضہ کشمیرایک ہو جائیں، مسئلہ کشمیر نواز شریف کی قیادت میں حل ہوگا،سیلیکٹڈ کی کوئی بات نہیں مانتا، وہ کشمیرکو مودی کی جھولی میں ڈال کر آیا اور آ کر پاکستانیوں کو کہتا رہا کہ کشمیریوں کے لیے دومنٹ کی خاموشی کرنی ہے جو کہ آج تک ختم نہیں ہورہی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے سلیکٹرزسے ایک بات کی کہ عمران خان کو جہاں سے لائے ہو وہاں واپس لے جاﺅ، لیکن سلیکٹرزکی جانب سے لائی جانے والی یہ سوغات آج 22کروڑ پاکستانیوں پر طوفان بن کر ٹوٹی ہے اورآج وہی سوغات آزاد کشمیر میں آنا چاہتی ہے،نواز شریف کا نام لیا جائے تو ذہن میں پاکستان اور کشمیر کی ترقی کا خیال آتا ہے جبکہ عمران خان کا نام لینے کے بعد پاکستانی قوم کو آٹا اور چینی چوری کا خیال آتا ہے،عمران خان نے بلے کے نشان پرالیکشن چوری کیا تھا اب ان کا انتخابی نشان مہنگی چینی،لوڈ شیڈنگ اور کشمیر فروشی ہونا چاہیے۔

لیگی نائب صدر نے کہا کہ ن لیگ کے نامزد کیے جانے والے امیدوارغلام قادر نےیہاں کے لوگوں کی خدمت دل و جان سے کی ہے، انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت کا کہا گیا مگر یہ نہیں گئے، میں نے سروے دیکھا ہے کہ آزاد کشمیر میں سب سے زیادہ مشہور جماعت نواز لیگ ہے،25جولائی کو اپنی پوری فیملی کے ساتھ نکلنا ہے اور مسلم لیگ ن کو ووٹ دینا ہے اور اپنے ووٹ کی حفاظت بھی کرنی ہے، کشمیری بہادر قوم ہیں سینوں پرگولیاں کھا سکتے ہیں تو ووٹ کی حفاظت بھی کرسکتے ہیں، اپنے موبائل فونز لے کر پولنگ اسٹیشنز کے باہر موجود رہنا ہے۔