سیکیورٹی وجوہات کے باعث آپریشن ملتوی کر رہے ہیں۔فائل فوٹو
سیکیورٹی وجوہات کے باعث آپریشن ملتوی کر رہے ہیں۔فائل فوٹو

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو عید سے پہلے واپس لانے کا اعلان

پی آئی اے ایک بار پھر بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کا امید کا سہارا بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کووطن واپس لانےکیلیےآپریشن کا اعلان کردیا ہے، سی ای او ارشد ملک کی ہدایت پر ہم وطنوں کوعید سےقبل وطن لایاجائےگا۔

اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کابل کیلیےبارہ اور سولہ جولائی کو خصوصی پروازیں آپریٹ کررہی ہے، جس کا مقصد وہاں پھنسے پاکستانیوں کو محفوظ وطن واپسی ہے، اس ضمن میں پی آئی اے کابل میں پھنسے ہم وطنوں کو لانےکیلیے بوئنگ777طیارے استعمال کرےگی۔

رپورٹ کے مطابق پی آئی اے نےخلیجی ممالک سے پاکستان آنےکیلیے پانچ خصوصی پروازوں کا اضافہ کردیا ہے، صرف سعودی عرب کیلئےپی آئی اے نے بھی دس پروازوں کا اضافہ کیا ہے، دبئی اور ابوظہبی سے پاکستان آنے والے مسافروں کو بوئنگ777طیاروں کے ذریعے وطن لایا جائے گا۔

یہی نہیں پی آئی اے تاشقند کیلئے آٹھ خصوصی پروازیں آپریٹ کرےگی، جس کا مقصد بشکک میں پھنسے طلبا واپس لانا ہے، پی آئی اے کی جانب سے تاشقند کےلیےایئر بس320طیارے استعمال کیےجائیں گے۔