اسلام آباد: فضائی سفرکے کرائے آسمان سے باتیں کرنے لگے، پی آئی اے سمیت تمام دیگر نجی ایئر لائنز نے کرایوں میں اضافہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق اندرون ملک فضائی کرایوں میں 114 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، جون 2021 میں کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا یکطرفہ کرایہ 7 ہزار روپے سے زائد تھا لیکن بکراعید شہریوں پر بھاری ہونے جا رہی ہے کیونکہ کراچی سے لاہور کا یکطرفیہ کرایہ 7 ہزار سے بڑھ کر تقریبا 13 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ کراچی سے اسلام آباد کا یکطرفیہ کرایہ 13 ہزار سے زائد ہو گیا ہے۔
ائیر لائنز نے کراچی لاہور،اسلام آباد کراچی کا ریٹرن ٹکٹ پر 25 ہزار روپے سے زائد وصول کیے جارہے ہیں۔