جلسہ گاہ میں موجود  کچھ کارکنان ان نوٹوں کو جمع کرنے میں مصروف رہے۔فائل فوٹو
جلسہ گاہ میں موجود  کچھ کارکنان ان نوٹوں کو جمع کرنے میں مصروف رہے۔فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے جلسے میں نوٹوں کی بارش

آزاد کشمیر کے  ضلع ہٹیاں بالا میں منعقد مسلم لیگ ن کے جلسے میں نوٹوں کی بارش ہوگئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں جلسے کا انعقاد کیا، جس میں نائب صدر مریم نواز نے شرکت کی۔

مریم نواز کی پنڈال آمد کے موقع پر قائدین نے 10، 10  اور50 کے نوٹوں کی گڈیاں نچھاور کیں، جلسہ گاہ میں موجود  کچھ کارکنان ان نوٹوں کو جمع کرنے میں مصروف رہے، جس کی وجہ سے دھکم پیل بھی ہوئی۔مسلم لیگ ن کے کارکنان کی روایت ہے کہ وہ قائدین کی آمد پر نوٹ نچھاورکرتے ہیں ۔

مریم نواز پر بھی کچھ نوٹ آکر گرے مگر وہ اس سارے منظر سے محظوظ ہوتی رہیں اور کسی کو قائد اعظم کی تصویر اور نوٹ کی تضحیک سے نہیں روکا۔ علاوہ ازیں کچھ لوگوں نے مریم نواز کے ہاتھوں میں 100 ، 100 کے نوٹ بھی تھمائے۔

واضع رہے اس سے قبل  وفاقی وزیر امور کشمیرعلی امین گنڈا پور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی امین گنڈا پور ڈڈیال (ایل اے ون) میں تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری اظہر صادق کے جلسے کے دوران لوگوں میں نقد رقم بانٹ رہے ہیں۔

ویڈیو میں ایک شخص کو رقم تھماتے ہوئے علی امین گنڈا پور یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ ’میں آپ کو یہ پیسے دے رہا ہوں ، فی الحال اتنا گزارا کرلیں۔‘

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پورکی رقم تقسیم کرنے کی ویڈیو کس نے وائرل  کی:آزادکشمیرسے اہم خبرآگئی - Baaghi TV

یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی حریف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے وفاقی حکومت پر الیکشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف وزری کا الزام لگایا تھا۔