دونوں خواتین کے پاس 29 گولیاں اورلوڈڈ اسلحہ تھا۔فائل فوٹو
دونوں خواتین کے پاس 29 گولیاں اورلوڈڈ اسلحہ تھا۔فائل فوٹو

کچہری میں اسلحہ لے کر داخل ہونیوالی دو خواتین گرفتار

صوابی:کچہری میں اسلحہ لے کر ساتھ داخل ہونیوالی دو خواتین کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار خواتین کی شناخت رشیدہ زوجہ لیاقت اور زرمینہ دختر امان اللہ کے نام سے ہوئی۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ زرمینہ کا شوہرامان اللہ جیل میں ہے جس کی آج  پیشی تھی اوردونوں خواتین اس سے ملاقات کے لیے آئی تھیں، امان اللہ کی محمد ریاض نامی شخص کے ساتھ خونی دشمنی تھی، اورآج اس نے بھی عدالت میں پیش ہونا تھا۔ دونوں خواتین کے پاس 29 گولیاں اورلوڈڈ اسلحہ تھا، جو ممکنہ طورپرقتل کے منصوبے میں استعمال کیا جانا تھا۔

ی پی او صوابی کا کہنا ہے کہ ضلع صوابی کی عدالت میں دو خواتین اسلحے کے ساتھ داخل ہوئیں جنہیں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے  گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او کے مطابق زرمینہ نامی خاتون کے شوہر کے فریقین ریاض اور اس کے ساتھی جوڈیشل کمپلیکس شمانسور میں داخل ہوئے تو دونوں خواتین نے بھی اندر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم جب لیڈی پولیس اہلکار نے ان کی تلاشی تو انکشاف ہوا کہ دونوں کے پاس دو 30 بور پسٹل اور29 گولیاں ہیں، جس پر موقع پر موجود  ڈی ایس پی صوابی سٹی بشیر احمد یوسفزئی اورایس ایچ او زیدہ انسپکٹر شفیع الرحمن نے لیڈی پولیس کانسٹیبلز کی مدد سے دونوں خواتین کو گرفتارکرلیا۔