ملازمین نے مطالبات کے لیے احتجاج اور دفتری امورکا بائیکاٹ کیا۔فائل فوٹو
ملازمین نے مطالبات کے لیے احتجاج اور دفتری امورکا بائیکاٹ کیا۔فائل فوٹو

پشاور میں سرکاری ملازمین کا احتجاج۔ آنسو گیس کی شیلنگ

پشاور میں سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کیلیے اسمبلی چوک پر احتجاج کیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا گیا۔ خیبر روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتارکرلیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے درجنوں ملازمین کو گرفتار کرلیا جبکہ شیلنگ کے باعث پانچ ملازمین کی حالت غیر ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسمبلی چوک میں بیٹھے سرکار ی ملازمین نے خیبرروڈکواسمبلی کے قریب سے بلاک کردیا ہے جس کی وجہ ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے۔ احتجاج میں شریک ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت نے ڈائریکٹریٹ ملازمین کو مکمل نظر انداز کر دیا ہے، تنخواہوں میں تفریق ختم کرنے کے اعلانات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں مختلف سرکاری ڈائریکٹریٹس کے ملازمین نے مطالبات کے لیے احتجاج اور دفتری امورکا بائیکاٹ کیا۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ حکومت نے ڈائریکٹریٹ ملازمین کو مکمل نظر انداز کر دیا ہے۔ تنخواہوں میں تفریق ختم کرنے کے اعلانات پرعملدرآمد نہیں کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹریٹس کے ملازمین سیکریٹریٹ اور دیگر محکموں سے زیادہ کام کرتے ہیں لیکن حکومت مسلسل ان کو نظر انداز کر رہی ہے، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ڈائریکٹریٹس ملازمین کو الاؤنس دیا جائے۔