وزیراعظم نے فلاحی منصوبوں میں تیزی لانے کافیصلہ کیاہے۔فائل فوٹو
وزیراعظم نے فلاحی منصوبوں میں تیزی لانے کافیصلہ کیاہے۔فائل فوٹو

کامیاب پاکستان پروگرام‘ 29جولائی سے لانچ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کی جانب سے ’ کامیاب پاکستان پروگرام‘ 29جولائی سے لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزیرا عظم عمران خان فلاحی منصوبے کاآغازکریں گے جبکہ تقریب کنونشن سنٹر اسلام آبادمیں ہوگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین اورمعاون خصوصی عثمان ڈارکے درمیا ن ملاقات ہوئی ہے جس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی لانچنگ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ۔

ملاقات کے دوران وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے فلاحی منصوبوں میں تیزی لانے کافیصلہ کیاہے، کامیاب پاکستان فلاحی ایجنڈے پرمشتمل سب سے بڑاپروگرام ہوگا،ہاو¿سنگ منصوبے،سکل ڈویلپمنٹ،آسان قرض پروگرام کاحصہ ہوں گے۔