خاتون کی پہلے تین شادیاں ہوئی تھیں،یہ چوتھی شادی ہوگی۔فائل فوٹو
خاتون کی پہلے تین شادیاں ہوئی تھیں،یہ چوتھی شادی ہوگی۔فائل فوٹو

پانچ بیٹیوں کی ماں کی 21 سالہ لڑکے سے محبت۔شادی کا فیصلہ

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پانچ بیٹیوں کی 45 سالہ ماں نے خود سے 24 سال چھوٹے 21 سالہ نوجوان سے چوتھی شادی کا فیصلہ کرلیا جس کے باعث اس کی بیٹیاں اورداماد تھانے پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 45 سالہ خاتون گزشتہ ایک سال سے 21 سالہ نوجوان کے ساتھ لِو اِن ریلیشن شپ میں رہ رہی ہے۔ اس کی پہلے تین شادیاں ہوئی تھیں، پہلے شوہر نے اسے طلاق دے دی تھی جبکہ اس کا دوسرا اور تیسرا شوہر انتقال کر گئے۔ ادھیڑ عمر خاتون کی پانچ بیٹیاں ہیں جن میں سے دو کی شادیاں ہوچکی ہیں۔

خاتون نے لِو اِن ریلیشن شپ میں ایک سال گزارنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ 21 سالہ نوجوان سے شادی کرلے گی۔ اس کا یہ اعلان سن کراس کی بیٹیوں اور دامادوں نے پہلے تو اسے بہت سمجھایا لیکن وہ نہ مانی تو تھانے پہنچ گئے۔

تھانے میں پولیس نے کئی گھنٹے کی کاؤنسلنگ کے بعد خاتون اور بیٹیوں میں تصفیہ کرادیا ہے۔ خاتون نے بیٹیوں کی بات مانتے ہوئے خود سے 24 سال چھوٹے نوجوان سے تعلق ختم کرنے اوراس سے فی الحال شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔