اماراتی سفارت خانہ تل ابیب اسٹاک ایکسچینج میں قائم کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
اماراتی سفارت خانہ تل ابیب اسٹاک ایکسچینج میں قائم کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل میں سفارتخانہ کھول لیا

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل میں سفارتخانہ کھول لیا، تل بیب میں سفارتخانہ کھولنے کی تقریب منعقد ہوئی ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد محمود ال خاجہ نے اسرائیل میں سادہ مگر پُروقار تقریب میں سفارت خانے کا افتتاح کر دیا اور دفتر کے باہر اماراتی پرچم لہرا دیا۔

متحدہ عرب امارات اسرائیل میں سفارت خانہ کھولنے والی خلیجی ممالک کی پہلی ریاست بن گئی۔ اماراتی سفارت خانہ تل ابیب اسٹاک ایکسچینج میں قائم کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے پہلے سفیر محمد آل خاجہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے سفارتی اور تجارتی تعلقات کی بحالی کے بعد پہلی بار ہم نے معیشت، ہوائی سفر، ٹیکنالوجی اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں بڑے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تاریخی معاہدہ ہوا ہے جسے دیگر ممالک تک پھیلانا چاہئے ۔