آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو آزاد کشمیر کی حدود سے نکل جانے کاحکم دے دیا۔چیف سیکریٹری کو لکھے گئے خط کے مطابق علی امین کی آزاد کشمیر میں انتخابی جلسوں میں شرکت اور تقاریر پر پابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آزاد کشمیرکی جانب سے چیف سیکریٹری کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر علی امین کی تقریروں سے آزاد کشمیر میں امن وامان کا مسئلہ پیدا ہو رہا ہے جبکہ پی ٹی آئی امیدواروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔علی امین کے اشتعال انگیز بیانات کی وجہ سے انسانی جانوں کے ضیاع کا بھی خطرہ ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکریٹری کو حکم دیا گیا ہے کہ ہدایت پر فوری عمل درآمد کرکے رپورٹ پیش کی جائے ۔