ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 39 اموات ہوئیں جبکہ 2 ہزار 783 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 720 ہوگئی جبکہ کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 86 ہزار 668 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 52 ہزار 472، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 960، پنجاب میں تین لاکھ 49 ہزار 475، اسلام آباد میں 84 ہزار 266، بلوچستان میں 28 ہزار 704، آزاد کشمیر میں 21 ہزار 632 اور گلگت بلتستان میں سات ہزار 210 ہوگئی ہے۔