عسکری قیادت سے مجھ سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں۔فائل فوٹو
عسکری قیادت سے مجھ سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں۔فائل فوٹو

وزیراعظم نے افغان سفیرکی بیٹی کے اغوا کا نوٹس لے لیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان سفیرکی بیٹی کے مبینہ اغوا کی کوشش پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو ہدایت کی ہے کہ 48 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ اغواکاروں کوپکڑنے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ترجیحی بنیادوں پر واقعے کی تحقیقات کریں اور 48 گھنٹوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے حقائق سامنے لائیں۔