ممبئی میں ریکارڈ 156 ملی میٹر بارش ہوئی جو تقریباً 6 گھنٹے تک جاری رہی۔فائل فوٹو
ممبئی میں ریکارڈ 156 ملی میٹر بارش ہوئی جو تقریباً 6 گھنٹے تک جاری رہی۔فائل فوٹو

ممبئی میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی۔ 22 افراد ہلاک

بھارت کے صنعتی شہر ممبئی میں شدید بارشوں کے دوران 22 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں شدید طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔ بارش کے دوران تین مختلف حادثات میں 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

Incessant Rains In Mumbai Throw Normal Life Out Of Gear, 15 NDRF Teams  Deployed To Rescue Stranded People

بھارتی وزیر اعظم نے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے معاوضہ دینے کا اعلان کر دیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کے ان لمحات میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔

ممبئی میں طوفانی بارشوں کے دوران دیوار گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے جس میں اموات ہوئیں۔ بارشوں کے دوران دیوار گرنے سے 11 افراد ہلاک ہوئے۔

ممبئی کے علاقے وکھرولی میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

شہری انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ممبئی میں ریکارڈ 156 ملی میٹر بارش ہوئی جو تقریباً 6 گھنٹے تک جاری رہی۔ جس نے شہری زندگی کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا۔ بارش کے باعث نشیی علاقے زیرآب آ گئے اور لوگوں نے محفوظ مقام پر پناہ لی۔

Mumbai Rains: Colaba Records Heaviest Single-Day Rain In August In 46 Years

ممبئی میں طوفانی بارش کے دوران پانی گھروں میں داخل ہو گیا جبکہ ٹرین سروس مکمل طور پر معطل کر دی گئی۔