9 ذی الحج کو عرفات کے میدان میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا۔فائل فوٹو
9 ذی الحج کو عرفات کے میدان میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا۔فائل فوٹو

مناسک حج کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

مکہ:حجاج کرام کی منیٰ میں آمد کے ساتھمناسک حج کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے ،60 ہزار حاجی خیموں کی بستی میں قیام اور عبادات کریں گے،آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا۔

جدہ استقبالیہ کیمپوں سے صبح پانچ بجے پہلا عازمین حج کارواں مکہ مکرمہ پہنچا جن کی آمد جاری ہے ، عازمین 8 ذی الحج منی میں ہی گزاریں گے جبکہ 9 ذی الحج کو عرفات کے میدان میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا،

مسجد نمرہ میں شیخ بندر بن عبدالعزیز حج کا خطبہ دیں گے ۔امسال حج کا خطبہ اردو زبان سمیت 10 زبانوں میں براہ راست ترجمہ کیا جائے گا ، خطبہ حج کے بعد عازمین ظہراورعصر کی نمازیں ایک وقت میں  قصرکرکے پڑھیں گے ۔

عازمین حج نے گزشتہ روز مناسک حج کی ادائیگی کے سلسلہ میں رات منیٰ کی خیمہ بستی میں گزاری۔اس سال بھی کورونا کے باعث عازمین سماجی فاصلے سمیت دیگر احتیاطی تدابیراختیارکرتے ہوئے طواف کر رہے ہیں ۔