پشاور میں بوڑھی ماں کو گلی میں بے یار و مدد گار چھوڑنے پر اس کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ پہاڑی پورہ میں تحفظ والدین آرڈیننس 2021 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔شکیل احمد نے چند روز قبل اپنی والدہ کو گھر سے بے دخل کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد درج کیا گیا، ویڈیو میں معمر خاتون کو گھر سے باہر سڑک پر دکھایا گیا تھا۔