افغانستان کا وفد جلد ہی پاکستان کا دورہ کرے گا ۔فائل فوٹو
افغانستان کا وفد جلد ہی پاکستان کا دورہ کرے گا ۔فائل فوٹو

بیٹی پر تشدد ۔کابل انتظامیہ نے سفیر اور سفارتی عملے کو واپس بلا لیا

کابل: افغانستان کے سفیر کی بیٹی پر مبینہ تشدد کے واقعے پرکابل انتظامیہ نے اسلام آباد میں موجود اپنے سفیر اور سینئر سفارتی عملے کو واپس بلانے کا اعلان کردیا۔  بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان کا وفد جلد ہی پاکستان کا دورہ کرے گا جس میں اس واقعے اوراس کے دیگر عوامل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح نے ٹوئٹر پراپنے پیغام میں بتایا کہ صدر اشرف غنی نے افغان وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسلام آباد سے سفیر اور سینئر سفارتی عملے کو واپس بلالے۔

انہوں نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا اور اس پر بیہمانہ تشدد نے ہماری قوم کی نفسیات کو زخمی کیا ہے، یہ ہماری قومی نفسیات پر تشدد ہوا ہے۔

خیال رہے کہ 16 جولائی کو افغانستان کے سفیر کی بیٹی کو اسلام آباد میں اس وقت مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ اپنے بھائی کیلیے تحفہ خریدنے گئی تھی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واقعے کی تحقیقات میں پیش رفت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 72 گھنٹوں میں ملزمان گرفتارکرلیے جائیں گے۔